3 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر سعید جلیلی نے نئي دہلی میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ انسانی حقوق اور جمہوریت کے بارے میں امریکہ اور مغربی ممالک کے معیار دوہرے ہیں اور دنیا ان کے جھوٹے دعووں سے آگاہ ہوچکی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر سعید جلیلی نے کہا کہ ملت افغانستان امریکہ اور نیٹو کے قبضے کے گيارہ برسوں بعد بھی شدید مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے دہشتگردی سے مقابلے کے بہانے افغانستان پر قبضہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ  علاقے اور دنیا کے بعض مسائل جیسے افغانستان کا بحران، ایران کا ایٹمی پروگرام، اور شام کا بحران بعض بڑی طاقتوں بالخصوص امریکہ کے قول و فعل میں تضاد کا ثبوت ہیں۔ سعید جلیلی نے کہا کہ انہوں نے افغانستان کے بارے میں ہندوستانی کے اعلی حکام سے گفتگو کی ہے اور ایران چاہتا ہے کہ افغانستان میں ترقی ہو اور اس کی خود مختاری، اتحاد نیز ارضی سالمیت کا تحفظ ہو۔ سعید جلیلی نے شام کو بھی علاقے اور دنیا کا ایک سنگين مسئلہ قراردیا اور کہا کہ ایران نے شروع ہی سے شام کے بحران کے حل کے لئے ایک واضح تجویز پیش کی تھی اور کہا تھا کہ شام کے بے گناہ عوام کا قتل عام ختم ہونا چاہیے تا کہ جلد از جلد گفتگو کا آغاز ہوسکے۔ انہوں نے ایران کے ایٹمی معاملے کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ایران آئي اے ای اے کا سرگرم رکن ہے اور ہم نے ایٹمی ترک اسلحہ پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران آئي اے ای اے کے تمام رکن ممالک کے پرامن ایٹمی انرجی سے استفادہ کرنے کے حقوق کی ادائيگي کا خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر سعید جلیلی ان دنوں ہندوستان کے دورے پر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110